Unknown
سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دودھ کا گلاس پینے سے منہ سے آنے والی لہسن کی بدبو ختم ہو سکتی ہے۔
محققین نے ’فوڈ سائنس‘ نامی جریدے کو بتایا کہ دودھ میں پائی جانے والی چربی اور پانی کی موجودگی سے منہ سے آنےوالی بدبو ختم ہو جاتی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بہترین نتائج کے لیے لہسن کو چباتے ہی دودھ پی لیں تو بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
ایک رضا کار کے سانس کے نمونوں پر کیے جانے والے تجربے کے مطابق چکنائی والے دودھ کےگلاس سے خشک دودھ یا پانی کےگلاس کی نسبت زیادہ بہتر نتائج حاصل ہوئے۔
سائنسدانوں کے مطابق اگرچہ لہسن کا استعمال انسانی زندگی کے لیے بہت مفید ہے لیکن اُس میں ایسےمتعدد ویٹامن اور معدنیات پائے جاتے ہیں جسے کھانے سے منہ سے بدبو آتی ہے جو کئی گھنٹوں تک برقرار رہتی ہے۔
 تحقیق کرنے والے سائنسدانوں شرل بیرنگر اور اریرات کے مطابق سادہ پانی اور مشرومز اور باصل سے بھی لہسن کی بدبو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
تاہم امریکی ریاست اوہایو کی یونیورسٹی ٹیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ چکنائی اور پانی ملا کر بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ بشکریہ بی بی سی اردو
Labels: | edit post
0 Responses

Post a Comment

بد تہذیب تبصرے حذف کر دیئے جائیں گے
نیز اپنی شناخت چھپانے والے افراد کے تبصرے مٹا دیئے جائیں گے۔

Powered by Blogger.